ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی میں جناح ہاؤس کومنہدم کرکے تاریخ کو نہیں دھو سکتے: عمران خان

ممبئی میں جناح ہاؤس کومنہدم کرکے تاریخ کو نہیں دھو سکتے: عمران خان

Fri, 07 Apr 2017 01:47:29    S.O. News Service

ممبئی،6؍اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا ) حال ہی میں ممبئی میں واقع محمد علی جناح کی بڑی کوٹھی کو منہدم کرنے کے خیال پر پاکستان نے اعتراض ظاہر کیا تھا، اب پاکستان کے کرکٹر اور سیاستدان عمران خان نے ایک ٹویٹ کے ذریعے لکھا ہے کہ جناح ہاؤس کو ہاتھ نہیں لگایا جانا چاہئے۔ انہوں نے لکھا کہ عمارتوں کو منہدم کرکے تاریخ پر پانی نہیں پھیرا جا سکتا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بی جے پی ممبر اسمبلی اور رئیل اسٹیٹ ڈویلپر منگل پربھات لوڈھا نے کہا تھا کہ جنوبی ممبئی میں واقع جناح ہاؤس کو مسمار کر دینا چاہئے کیونکہ تقسیم کا بیج یہیں بویا گیا تھا اور اس کی جگہ ایک ثقافتی سینٹر تیار ہونا چاہئے۔ جناح ہاؤس، 2.5 ایکڑ کی زمین پر بنایا گیا ہے جس کی موجودہ قیمت تقریبا 40 کروڑ ڈالر ہے۔پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے اس معاملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جائیداد پاکستان کے بانی کی ہے اور اس پرملکیتی حقوق کا احترام کیا جانا چاہئے۔160
جناح ہاؤس اپنی وسیع ساخت، اٹالوی ماربل اور اخروٹ کی لکڑی کے کام کے لئے جانا جاتا تھا۔ 1982 میں اسے خالی کر دیا گیا لیکن اس سے پہلے یہ کئی سالوں تک برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر کا ٹھکانہ بنا ہوا تھا۔ پاکستان نے کئی بار ہندوستان سے درخواست کی ہے کہ یا تو یہ گھرپاکستانی حکومت کو فروخت کیا جائے یا پھر ان کے سفارت خانے کو اسے لیز پر دے دیا جائے۔فی الحال یہ گھر خالی ہے اور اس کی حالت مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے۔


Share: